پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ دھاندلی زدہ نتائج تسلیم نہیں کئے جائیں گے۔
پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت اور کارکنان انتخابی نتائج میں تاخیر کے خلاف لکی مروت کے ڈی آر او دفتر کے باہر سراپا احتجاج ہیں۔
شیر افضل مروت نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) قومی اسمبلی کے حلقے این اے 41 کے نتائج فوری جاری کریں۔ دھاندلی زدہ نتائج تسلیم نہیں کئے جائیں گے۔انہوں نے الیکشن کمیشن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری جیت کو ہار میں بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔