پشاور سے 5 قومی اسمبلی نشستوں پر کون کون کامیاب ہوا؟


پشاور میں قومی اسمبلی کی 5 میں سے 3 نشستوں پر آزاد امیدوار اور ایک پر جے یو آئی جبکہ صوبائی اسمبلی کی 13 نشستوں پر مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پشاور سے قومی اسمبلی کی 5 میں سے 3 نشستوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

کامیاب ہونے والے آزاد امیدواروں میں شاندانہ گلزار، شیر علی ارباب اور ارباب عامر ایوب شامل یے جبکہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 28 جے یو آئی کے امیدوار نور عالم خان نے اپنے نام کی۔

اسی طرح پشاور میں صوبائی اسمبلی کی نشست 72 پاکستان پیپلزپارٹی کے کرامت اللّٰہ، پی کے 73 پر پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے ارباب محمد وسیم خان، پی کے 74 پر جے یو آئی کے اعجاز محمد، پی کے 75 پر اے این پی کے ارباب عثمان پی کے 76 پر آزاد امیدوار سمیع اللّٰہ، پی کے 77 پر آزاد امیدوار شیر علی آفریدی، پی کے 78 پر مسلم لیگ ن کے ظاہر خان کامیاب ہوئے۔

پی کے 79 پر مسلم لیگ ن کے جلال خان پی کے 80 پر پیپلز پارٹی کے ارباب زرک خان، پی کے 81 پر آزاد امیداور سید قاسم علی شاہ، پی کے 82 پر آزاد امیدوار ملک طارق اعوان پی کے 83 پر آزاد امیدوار مینا خان اور پی کے 84 پر آزاد امیدوار فضل الہی کامیاب ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں