عام انتخابات کے نتائج میں مبینہ ردوبدل پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
پنجاب میں چکوال، تلہ گنگ اور اٹک، خیبر پختون خوا میں پشاور اور باجوڑ میں آر او آفس کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا۔
چمن میں نتائج میں تاخیر پر احتجاج جاری ہے، تربت میں نیشنل پارٹی اور کوئٹہ میں پی کے میپ کے کارکنوں نے صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر دھرنا دیا۔
سکھر میں جے یو آئی ف نے راشد محمود سومرو کی قیادت میں احتجاج کیا۔
کراچی میں جماعت اسلامی، پی ٹی آئی اور ٹی ایل پی نے الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔