غزہ میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے چار ماہ سے جاری ہیں، فلسطینی شہداء کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
شمالی غزہ اور خان یونس کے بعد اسرائیل نے رفح سے بھی فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے اور زمینی حملے کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق غزہ کے تئیس لاکھ میں سے نصف بے گھر فلسطینی رفح میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللّٰہ رہنما سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔