شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)صدر پاکستان آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کو نوابشاہ سے بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر پیپلزپارٹی کے ضلعی سینئر نائب صدر چودھری خالق عزیز ورک کی رہائشگاہ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چودھری منیر قمر واہگہ ، چودھری لطیف احسن پنوں، کاشف گیلانی ،پروفیسر سعید احمد، فہد ورک ، ارسلان خالق ورک ، چودھری ذوالفقار علی جھپی سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس موقع پر چودھری خالق عزیز ورک نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی سیاست خالصتان پاک وطن کی خودمختاری ،عوامی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہے آصفہ بھٹو زرداری کا بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ پیپلزپارٹی کی جڑیںآج بھی عوام میں ہیں ۔پیپلزپارٹی نے کبھی بھی ذاتی مفادات کی سیاست نہیںکی ۔