خیبر پختون خوا میں رواں ماہ دہشت گردوں کے خلاف کاروائیوں کی سرکاری رپورٹ سامنے آ گئی۔
رپورٹ کے مطابق صوبے کے 5 اضلاع میں دہشت گردوں کے خلاف 104 آپریشنز میں 52 شدت پسند ہلاک ہوئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں 10 کارروائیوں میں 35 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان اور لکی مروت میں 6، 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
اسی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کوہاٹ میں ایک کارروائی میں 3 جبکہ باجوڑ میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔
رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں سے 5 راکٹ لانچر، 24 پستول، 19 ایس ایم جی، 3 مشین گن اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا۔