مریم نواز کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارک باد دی ہے۔

مریم نواز نے مسیحی برادری کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایسٹر ہمیں ہمدردی، معافی اور سب کے لیے محبت کی اقدار سکھاتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ مسیحی برادری امن پسند اور قابلِ احترام ہے، قیامِ پاکستان سے تعمیرِ پاکستان کی منازل طے کرتے ہوئے مسیحی برادری کا کردار قابلِ ستائش ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان بلا رنگ و نسل، مذہب، ذات اور عقیدے کے ہم سب کا وطن ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ایسٹر کا تہوار معاشرے میں ہم آہنگی اور انسانیت کے جذبے کو فروغ دے گا، دعا ہے کہ ایسٹر خوشی، امن اور خوش حالی لائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں