اسپین سے ماہرینِ آثارِ قدیمہ کا وفد سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کے تاریخی قبرستان مکلی پہنچ گیا۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیرِ ثقافت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ بھی اسپین سے آئے ماہرین آثارِ قدیمہ کے ہمراہ موجود تھے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ آثارِ قدیمہ کے ماہرین نے مکلی کے آثارِ قدیمہ کا معائنہ کیا۔