لاہور (کامرس رپورٹر) زرعی شعبے میں انقلاب کیلئے بینک آف پنجاب اور کارانداز پاکستان کے مابین سٹرٹیجک اتحاد سے متعلق یکم اپریل کو تاریخی معاہدہ طے پایا۔ مقصد ڈیجیٹل زرعی قرضوں کو بڑھانا اور ملک میں شمولیت کو فروغ دینا ہے۔معاہدے پردی بینک آف پنجاب کے صدرو سی ای او ظفر مسعود اور کار انداز پاکستان کے سی ای او وقاص الحسن نے دستخط کئے۔ تقریب میں شرجیل مرتضیٰ ڈائریکٹر ڈی ایف ایس کارانداز، آصف ریاض گروپ ہیڈ کنزیومر بینکنگ بی او پی، ایس بی پی کے سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر ندیم خانزادہ جبکہ Techlogix کی طرف سے قاسم جاوید نے شرکت کی۔بی او پی کے صدرو سی ای او ظفر مسعود نے کہا ہمارامقصد کسانوں کی مالی رکاوٹوں پر قابو پاناہے جس سے قرض کی حفاظت کے چیلنج سے نمٹنا اور اسکے حصول کاعمل آسان بنا یا جا سکے گا۔