وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سینیٹ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ شاندار کامیابی صدر زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کی سیاسی بصیرت کا نتیجہ ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے سے 10 نشستوں پر پیپلز پارٹی کی کامیابی ایک اچھی نوید ہے۔ انہوں نے سرمد علی اور ضمیر گھمرو کو ٹیکنوکریٹ نشست پر کامیابی پر مبارکباد دی۔