پشاور: بقایاجات کی عدم ادائیگی پر متعدد سرکاری محکموں کی بجلی منقطع

 

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر متعدد سرکاری محکموں کی بجلی منقطع کردی۔ 

پیسکو کی ٹیم اور ایف آئی اے نے سرکاری نادہندگان کیخلاف مشترکہ کارروائی کی، جس کے دوران محکمہ ایکسائز، اینٹی کرپشن اور افغان کمشنریٹ کی بجلی عدم ادائیگی پر منقطع کر دی گئی۔ 

ورکنگ ویمن اسپتال، سوشل ویلفیئر اور چیف انجینئر پبلک ہیلتھ کی بجلی بھی منقطع کی گئی۔

ترجمان پیسکو کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سرکاری محکموں کے ذمے 30 لاکھ روپے سے زائد کے بقایا جات تھے۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں