بلوچستان کے ضلع دکی سے 10 روز قبل اغواء کیے گئے 7 کان کنوں کو تاحال بازیاب نہیں کروایا جا سکا۔
مغوی کان کنوں کی عدم بازیابی پر احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق مغوی کان کنوں کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
مائینز لیبر فیڈریشن نے مغوی کان کنوں کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مغوی کان کنوں کو بازیاب نہ کروایا گیا تو احتجاج کیا جائے گا۔