دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی حقوق کی پامالی عالمی برادری کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔
ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کے جاری مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کو غذائی قلت جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان شام میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کی مذمت کرتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو بھارتی مظالم کا سامنا ہے۔