بالی ووڈ کے ڈائریکٹر امتیاز علی نے آسکر وننگ میوزک ڈائریکٹر اے آر رحمان سے پہلی ملاقات کا احوال بتادیا، ان کا کہنا ہے کہ وہ اے آر رحمان سے ملتے وقت نہ تو خوشی محسوس کررہے تھے اور نہ ہی کوئی پریشانی۔ انہوں نے صرف ذمہ داری سمجھ کر ملاقات کی تھی۔
امتیاز علی اور اے آر رحمان نے پہلی مرتبہ 2011 میں راک اسٹار میں ساتھ کام کیا تھا جس کے بعد متعدد پروجیکٹ انہوں نے ساتھ کیے ہیں، جن میں ہائی وے (2014)، تماشہ (2015) اور 2024 میں امر سنگھ چمکیلا شامل ہے۔
نیٹ فلکس انڈیا کے پروگرام ٹیبل چیٹ ود رحمان میں امتیاز علی نے پلے بیک سنگر مہیت چوہان اور بھارتی شاعر ارشاد کامل کے ہمراہ شرکت کی اور اے آر رحمان کے ساتھ ہوئے اپنے تجربات سے متعلق اظہار خیال کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اے آر رحمان سے پہلی بار جب میں ملا تو میرے جذبات خوشی کے بالکل بھی نہیں تھے اور میں قطعی ایسا محسوس نہیں کررہا تھا کہ میں اے آر رحمان سے ملنے جارہا ہوں تو بہت خوش ہوں، اور مجھے نہیں لگتا کہ میں اس وقت نروس بھی تھا، بلکہ ذمہ داری سمجھتے ہوئے ان سے ملاقات کی تھی، جس پر اے آر رحمان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس وقت پروڈیوسر نے ان سے کہا تھا اسے کہانی بتاؤ اور لے آؤ۔
امتیاز علی نے کہا کہ اس ملاقات میں اے آر رحمان نے مجھ سے پوچھا کہ تمھاری کہانی کیا ہے؟ تو اس کے بعد میں نے راک اسٹار کی کہانی انہیں سنائی اور تھوڑی دیر رک کر انہیں کہانی کی شروعات سے متعلق بتایا کہ ایک تاریک منظر ہے اور ہم میوزک سن رہے ہیں اور میں نے نادان پرندے کے بول سنانا شروع کردیے، جس پر اے آر رحمان نے مجھ سے اس کا مطلب پوچھا جس پر میں نے محسوس کیا کہ وہ اس فلم میں دلچسپی لے رہے ہیں اور یقیناً وہ اس کیلئے کام ضرور کریں گے۔
یاد رہے کہ 2011 میں ریلیز ہونے والی فلم راک اسٹار نے بڑی دھوم مچائی تھی اس میں رنبیر کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ ان کے ساتھ نرگس فخری بھی موجود تھی جو کہ اداکارہ کی پہلی فلم تھی۔
1 تبصرہ
Very nice post and right to the point. I am not sure if this
is in fact the best place to ask but do you guys have any ideea where to
get some professional writers? Thanks 🙂 Escape rooms