بھارتی مسالوں میں کینسر کا سبب بننے والے اجزا شامل ہونے پر عالمی سطح پر تشویش پائی جاتی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی مسالوں میں کینسر کا سبب بننے والی کیڑے مار دوا ایتھلین آکسائیڈ کی بلند سطح پائی گئی تھی۔
سنگاپور، ہانگ کانگ نے گزشتہ ماہ بھارت کے دو مسالہ برانڈ کے کچھ مسالوں کی فروخت روک دی تھی۔
یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے بھی بھارتی مسالوں میں کیڑے مار دوا کی تحقیقات شروع کر دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں بھارتی مسالہ برانڈز کا اصرار ہے ان کی مصنوعات محفوظ ہیں۔
یورپی یونین نے بھی بھارت سے آنے والی سرخ اور کالی مرچوں میں کینسر کا سبب بننے والے اجزا کی موجودگی پر اظہار تشویش کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مالدیپ، بنگلادیش اور آسٹریلیا میں بھی بھارتی مسالوں سے متعلق تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔
اسپائسس بورڈ آف انڈیا کے مطابق بھارت سے 4 ارب ڈالر کے مسالے 180 ممالک کو برآمد کئے جاتے ہیں۔
1 تبصرہ
hello there and thank you for your information – I’ve definitely picked up something new from
right here. I did however expertise some technical issues using this site, since
I experienced to reload the site lots of times previous to I could get it to load
properly. I had been wondering if your hosting is OK?
Not that I am complaining, but sluggish loading instances times will often affect your
placement in google and could damage your high-quality score if
advertising and marketing with Adwords. Anyway I’m adding this RSS to
my email and can look out for a lot more of your respective intriguing content.
Ensure that you update this again very soon.. Lista escape room