اسلام آباد (خالد مصطفیٰ ) حکومت نے26 مارچ 2024ء کو دہشت گرد حملے میں ہلاک چینی باشندوں کےلیے 25لاکھ 80ہزار ڈالرز زرتلافی کا اعلان کیاہے ۔
داسو ڈیم کے 6چینی کارکن ہلاک ہوئے تھے، جاں بحق پاکستانی کےلیے 25لاکھ روپےکی سفارش کی ہے کا بینہ ڈویژن کے ایک سینئرافسر کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) اپنے آئندہ اجلاس میں اس پیکج کی منظوری دے گی ۔
ہلاک چینی کارکنوں کا تعلق داسو ہائیڈرو پاور پر وجیکٹ سے تھا ۔ جو ورلڈ بینک کے تعاون سے تعمیر کیا جارہا ہے ۔ جس کے مکمل ہونے4320میگا واٹ بجلی کی پیدوار متوقع ہے ۔ لیکن بد قسمتی سے یہ پر وجیکٹ دوبارہ دہشت گردحملوں سے متاثر ہوا ۔
پہلا دہشت گرد حملہ 14جولائی 2021ء کو ہوا تھا ۔ جس میں10چینی ہلاک اور20زخمی ہوئے تھے ۔ جبکہ رواں سال دوسرے حملے میں6چینی اور ایک پاکستانی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے 6مقتول چینیوں کے ورثاء کےلیے مذکورہ زرتلافی کی سمری ای سی سی کو مل گئی ہے ۔
بین الوزار تی کمیٹی (آئی ایم سی ) نے جاں بحق پاکستانی کارکن کےلیے بھی 25لاکھ روپے تلافی کی سفارش کی ہے ۔
آئی ایم سی کا قیام گزشتہ9مئی کو وزارت آبی وسائل کی کٹوینر شپ میں عمل میں آیا تھا ۔