اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا، جس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔
نیویارک میں روز ویلٹ ہوٹل کے مالی مسائل حل کرنے کے لیے فنڈز کی منظوری کا امکان ہے۔
وزارت قومی صحت کو ویکسین پروگرام کے لیے 12 ارب روپے سے زائد کی تکنیکی گرانٹ ایجنڈے میں شامل یے جبکہ داسو ڈیم پر دہشت گردی میں ہلاک ہونے والی چینی شہریوں کے لیے پیکیج کی منظوری متوقع ہے۔
اجلاس میں ایرا کے لیے ایک ارب دو کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ اور پاکستان اسٹیل ملز کو گیس کی فراہمی کے لیے فنڈز کے اجراء کی منظوری دی جائے گی۔
وزارت داخلہ اور اسلام آباد کی انتظامیہ کے لیے ضمنی گرانٹ بھی ایجنڈے میں شامل ہے اور وزارت توانائی کے لیے 2 ارب روپے سے زائد کی گرانٹ پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے لیے 18 کروڑ 45 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کی جائے گی۔