فلسطینی صدر محمود عباس سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے، وزیر خارجہ فیصل بن سلمان نے فلسطینی صدر کا استقبال کیا۔
رپورٹس کے مطابق فلسطینی صدر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کے غزہ میں حملے جاری ہیں، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 30 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔
اقوام متحدہ نے حزب اللّٰہ اور اسرائیل سے کشیدگی فوری کم کرنے کی اپیل کی ہے۔
امریکی فوجی امداد کی نئی کھیپ اسرائیل پہنچ گئی، 7 اکتوبر سے اب تک امریکا 50 ہزار ٹن کا فوجی سامان اسرائیل پہنچا چکا ہے۔