کراچی(اسٹاف رپورٹر) قصبہ کالونی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاںبحق جبکہ مائی کلاچی سے ایک شخص لاش برآمد کرلی گئی ،تفصیلات کے مطابق پیر آباد تھانے کی حدود قصبہ کالونی مسلم آباد نمبر 3 کرنٹ لگنے سے 66سالہ محمد اسلام ولد محمد شاہ کی حالت غیر ہوگئی جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کےحوالے کردی،ڈاکس تھانے کی حدود مائی کلاچی سمندر کنارے سے ایک شخص کی لاش ملی ،لاش کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا ،پولیس کاکہنا ہےکہ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہےکہ سمندر میں ڈوبنے سے اسکی موت واقع ہوئی ہے تاہم فوری طور پر اسکی شناخت نہیں ہوسکی ہے پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو شناخت کے لئے سرد خانے منتقل کردی ہے۔