سکھر (بیورو رپورٹ) دریائے سندھ کے تینوں بیراجوں گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔
انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج عبدالعزیز سومرو کے مطابق چشمہ کے مقام پر پانی کی آمد 204704، اخراج 179982، تونسہ پر پانی کی آمد 180204، اخراج 163704، پنجند کے مقام پر پانی کی آمد 54982، اخراج 47882، گڈو بیراج پر پانی کی آمد 353677، اخراج 353119، سکھر بیراج پر 364050، اخراج 360050اور کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 308975، اخراج 307075ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دریائے سندھ کے تینوں بیراجوں گڈو، سکھر اور کوٹری پر درمیانے درجے کے سیلابی ریلے گزر رہے ہیں۔ بارش اور بالائی علاقوں سے پانی کی آمد کا سلسلہ جاری رہنے کی صورت میں پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا امکان ہے۔
آبپاشی افسران و عملہ متحرک ہیں، دریائی بندوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، گڈو اور سکھر بیراج کی نہروں میں بھی پانی کی سپلائی بند کردی گئی ہے۔