کراچی (اسٹاف رپورٹر) فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پنڈی ٹیسٹ ختم ہوتے ہی رات کو کراچی پہنچ گئے اور اپنے نومولود بیٹے سے پہلی ملاقات کی۔ انہوں نے لکھا دنیا میں خوش آمدید، میرے بیٹے، یہ لمحہ سب کچھ بدل دیتا ہے، میرا دل بھر گیا ہے اور میری زندگی بہت بہتر ہوگئی ہے، 24 اگست 2024 ہمیشہ خاص رہے گا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں خوبصورت پیغام کے ساتھ صاحبزادے کا نام عالیار شاہ آفریدی بتایا۔انہوں نے سوشل میڈیاپر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے نومولود کا ہاتھ تھام رکھا ہے جب کہ بچے نے اپنی ماں کی انگلی پکڑ رکھی ہے اور شاہین نے اہلیہ اور بچے کا ہاتھ تھاما ہوا ہے۔