بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور ان دنوں اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم استری 2 کی کامیابیوں کو سمیٹ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی اس سے قبل 2018 میں فلم استری ریلیز ہوئی تھی جو باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی تھی، اس کامیڈی اور ہورر فلم کے سیکوئل کا بہت انتظار کیا جارہا تھا۔
ہدایتکار امر کوشیک کی استری 2 جو ‘سرکٹے کا آتنک’ کے طور پر پیش کیا گیا وہ دراصل استری کا سیکوئل ہے۔
اس فلم نے اپنی ریلیز کے دو ہفتوں کے اندر ہی اس سال کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم کا اعزاز حاصل کرلیا۔
فلم میں پُراسرار لڑکی کے طور پر شردھا کپور نے اپنے مداحوں کے ساتھ عام فلم بینوں کے بھی دل جیت لیے۔
اور اب شردھا کپور کے حوالے سے خبر یہ ہے کہ وہ جلد ہی اکشے کمار کی پڑوسی بننے والی ہیں۔
یاد رہے کہ وہ اس وقت ریتک روشن کے جوہو میں سمندر کنارے واقع اپارٹمنٹ پر کرائے پر رہائش پذیر ہیں۔