میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بارشوں کے طاقت ور سٹم کے پیش نظر انتظامات کیے گئے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے کراچی میں بارشوں کے پیش نظر مختلف علاقوں کا دورہ کیا، وہ مائی کلاچی نالے اور کلفٹن پمپنگ اسٹیشن بھی گئے۔
اس موقع پر میئر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی کا عملہ پانی کی نکاسی میں مصروف ہے جبکہ شہر کی تمام بڑی شاہراہوں پر ٹریفک رواں دواں ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ برساتی پانی کی نکاسی کے ایم سی کی ذمہ داری ہے، برساتی نالوں کی صورتحال بہتر ہے، صفائی اور نگرانی کی جارہی ہے۔