پیٹرول و ڈیزل کا بحران، اوگرا کا چیف سیکرٹری پنجاب کو فوری کارروائی کا حکم

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک کے کئی شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل کے مصنوعی بحران پر چیف سیکرٹری پنجاب کو فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔

اوگرا نے چیف سیکرٹری پنجاب کو فوری کارروائی کیلئے مراسلہ لکھا ہے۔ اوگرا کے مطابق مارکیٹ میں مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کی فہرست فراہم کردی، مصنوعی بحران میں مارکیٹ انٹیلیجنس کے ذریعے فہرستیں مرتب کی گئیں۔اوگرا کا کہنا ہے کہ پنجاب میں غیرقانونی اسٹوریج، گوداموں پر چھاپوں کی ہدایت کر دی۔

صوبے میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے اور اسٹوریجز چیک کرنے کیلئے انفورسمنٹ ٹیمیں بھی تشکیل دے دیں ہیں۔

خیال رہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرول آج بھی نایاب ہے اور متعدد پیٹرول پمپس نے سپلائی محدود کر دی ہے۔

لاہور میں موٹرسائیکل سواروں کو زیادہ سے زیادہ 400 روپے اور گاڑی والوں کو 4000 روپے کا پیٹرول دیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں