دھرنے پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا: بیرسٹر گوہر 

لاہور ( سب تکرپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ انتخابات کے بعد دھرنا دینے یا پارلیمنٹ سے مستعفی ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ گوہر خان نے کہا کہ امید ہے کہ ہمارے آزاد ارکان جیتنے کے بعد ہمیں جوائن کریں گے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم پارلیمان میں بیٹھیں گے، ہمارے امیدوارہمارے ساتھ ہی رہیں گے۔ انہوں نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے کہا یہ لوگ ہم سے این آر او مانگ رہے تھے، ان لوگوں نے جیسے ہی حکومت سنبھالی اپنے کیسز بند کروا دیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں