ضلع وسطی سے کوئی دوسری جماعت نہیں جیت سکتی، رؤف صدیقی

فائل فوٹو

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی سے کوئی دوسری جماعت نہیں جیت سکتی۔

کراچی میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے رؤف صدیقی نے کہا کہ چنیسر گوٹھ میں ابتر صورتِ حال ہے، الیکشن کمیشن پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔

رؤف صدیقی کا کہنا ہے کہ پولنگ بوتھ کی تعداد میں اضافے پر اعتراض اٹھائے ہیں، کمیونٹی ہال کو پولنگ اسٹیشن بنا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی امیدواروں کو تو ان کے اپنے علاقے کے لوگ بھی نہیں جانتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں