پولنگ کے روز موبائل فون اور انٹرنیٹ کی بندش کا جواز نہیں، تاج حیدر

فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کے انچارج الیکشن سیل سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ پولنگ کے روز موبائل فون اور انٹرنیٹ کی بندش کا جواز نہیں۔

ایک بیان میں تاج حیدر نے کہا کہ موبائل فون اور انٹرنیٹ کی بندش سے کارکن مایوس نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کارکن اپنے اپنے پولنگ اسٹیشنز پر پہنچیں اور ووٹ کاسٹ کریں۔

تاج حیدر کا کہنا ہے کہ امن و امان کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج پولنگ شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے ملک بھر میں موبائل فون سروس متاثر ہونا شروع ہوگئی تھیں۔

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے، امن و امان قائم رکھنے، ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔

Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates

اپنا تبصرہ بھیجیں