نواز شریف تقریر کیے بغیر ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ سے روانہ

فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف تقریر کیے بغیر ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ سے روانہ ہوگئے، پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز بھی ہمراہ تھیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے ٹاؤن ہال میں بڑی اسکرین پر رزلٹ بھی نہ دکھایا گیا۔

نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز سمیت دیگر قائدین مرکزی سیکرٹریٹ پہنچے تھے۔ 

ذرائع کے مطابق نواز شریف کو سیکریٹریٹ میں تقریر کرنا تھی جس کی تیاری مکمل تھی، ڈائس پر مائیک لگ چکے تھے۔

ذرائع کے مطابق رزلٹ ن لیگ کے سیکرٹریٹ میں بھی نہیں پہنچ رہے تھے، نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کچھ دیر رکنے کے بعد سیکرٹریٹ سے واپس روانہ ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن نتائج کا سلسلہ سست روی کا شکار تھا، کسی حلقے کا ریٹرننگ افسر رزلٹ نہیں دے رہا تھا، الیکشن کمیشن نے رات 9 بجے رزلٹ دکھانے کیلئے ٹاؤن ہال میں بڑی اسکرین بھی نصب کی تھی۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ کارڈز پر بھی میڈیا کو آر اوز کے دفاتر میں نہ جانے دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں