اسلام آباد ( سب تکرپورٹ) افواج پاکستان نے عام انتخابات کے پرامن اور تشدد سے پاک انعقاد پر فوج کو مبارکباد دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کو الیکشن عمل میں سکیورٹی کی فراہمی میں کلیدی کردار پر فخر ہے۔ پاک فوج نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ملکر ذمہ داریاں اور کہیں پاک فوج نے آئین کے مطابق اپنی ذمے داریاں ادا کیں، ایک لاکھ 37 ہزار جوان تقریباً 6 ہزار حساس پولنگ سٹیشنز پر تعینات تھے۔ سات ہزار 800 جوان کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات تھے۔ ملک میں دہشتگردی کا مقصد انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنا تھا۔ دہشتگردی واقعات میں دس اہلکاروں سمیت 12 افراد شہید اور 39 زخمی ہوئے، ہمارے جوان ملک بھر میں امن اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم رہے۔ مختلف کارروائیوں کے دوران 5 دہشت گردوں کو مارا گیا، مؤثر حکمت عملی سے دہشتگردی کے واقعات کو ناکام بنایا گیا۔