اڈیالہ جیل کی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جہاں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت کئی اہم شخصیات قید ہیں۔ گزشتہ ہفتے سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کو نشانہ بنانے کے حوالے سے دھمکی آمیز فون کالزبھی موصول ہوئی تھیں، تھانہ صدر بیرونی میں افغانستان اور بیرون ملک سے ملنے والی دھمکی آمیز کالوں سمیت دہشت گردی اور ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج ہے۔ سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے جیل کے گرد ایلیٹ فورس بھی مسلسل پیٹرولنگ پر ہے۔دوسری جانب آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے ٹروپس سیکیورٹی کیلئےآراوز کے دفاتر کے باہر تعینات کردئیے گئے ہیں۔ آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے ٹروپس ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے تک سیکیورٹی دینے کے پابند ہیں ،مقصدگنتی کے حساس عمل کے دوران سیکیورٹی کے کسی بھی نا خوشگوار واقع کو روکنا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آرمی اور سول آرمڈ فورسز کا الیکشن پروسیس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،آرمی اور سول آرمڈ فورسز صرف آراوز کے دفاتر کی بیرونی سیکیورٹی کیلئے تعینات ہیں،صرف انتخابی عملہ آراوز کے دفاتر کے اندر ووٹ کاؤنٹنگ کا عمل جاری رکھے ہُوئے ہے۔