این اے 127: بلاول بھٹو کو لاہور میں شکست، عطا تارڑ کامیاب

— فائل فوٹو

قومی اسمبلی کے حلقے این اے 127 لاہور 11 کے تمام 337 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آگیا۔

لاہور سے کے حلقے این اے 127 سے ن لیگی رہنما عطا تارڑ کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ پی پی پی چیئرمین بلاول کو شکست کا سامنا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ 98 ہزار 210 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار ملک ظہیر عباس 82 ہزار 230 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی اسی حلقے سے انتخابی دوڑ میں شامل تھے، تاہم انہوں نے 15 ہزار 5 ووٹ حاصل کئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں