این اے 265 سے مولانا فضل الرحمان کامیاب ہوگئے


قومی اسمبلی کے حلقے این اے 265 سے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کامیاب ہوگئے ہیں۔

این اے 265 کے تمام 312 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آیا ہے، جس میں مولانا فضل الرحمان نے اپنے حریف خوشحال خان کاکڑ کو 20 ہزار 993 ووٹوں کے مارجن سے شکست دی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے 52 ہزار 529 ووٹ لیے اور قومی اسمبلی میں اپنی سیٹ پکی کرلی جبکہ اُن کے حریف پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے خوشحال خان کاکڑ 31 ہزار 436 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

اس نشست پر آزاد امیدوار سید ظہور احمد آغا 21 ہزار 573 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں