پاکستان سپر لیگ 9 کی ٹرافی کی رونمائی کی تاریخ سامنے آگئی


پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی ٹرافی کی رونمائی 13 فروری کو لاہور میں ہوگی جبکہ ایونٹ 17 فروری سے شروع ہوگا۔

پی ایس ایل کے آغاز میں اب صرف ایک ہفتہ رہ گیا ہے، ایونٹ کے افتتاحی میچ سے قبل لیگ کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب 13 فروری کو رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹرافی کی رونمائی کی تقریب گزشتہ برس کی طرح لاہور میں ہو گی۔

ذرائع کے مطابق ٹرافی کی رونمائی کے لیے گولف کورس اور تفریحی پارک کے مقامات زیر غور ہیں، اگلے ایک دو روز میں رونمائی کے لیے وینیو کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

تقریب میں تمام کپتانوں اور فرنچائز مالکان کو مدعو کیا جائے گا، اس کے ساتھ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کا قذافی اسٹیڈیم میں انعقاد ہو گا، پی ایس ایل کرٹین ریزر تقریب پہلے میچ سے قبل ہو گی۔

افتتاحی تقریب میں پی ایس ایل کے ترانے کے گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ کے ساتھ دیگر فنکار بھی فن کا مظاہرہ کریں گے۔

پی ایس ایل 9 کی افتتاحی تقریب کے موقع پر جدید اتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں