بیرسٹر گوہرجو مرضی کہیں پْرامید ہوں نواز شریف ہی وزیراعظم ہوں گے خواجہ آصف 

 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر جو مرضی کہیں، نتائج کے بعد دعوے زیادہ مناسب ہوں گے، پْرامید ہوں نواز شریف ہی وزیراعظم ہوں گے۔ایک انٹرویومیں رہنما (ن )لیگ خواجہ آصف نے بتایاکہ مسلم لیگ ن کا مرکزی آفس خالی ہوا بھی ہے تو فیلڈ میں لوگ موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف شہروں میں ہمارے امیدوار دفاتر میں موجود ہیں، ہمارے سینٹرل آفس میں لوگوں کو ہونا چاہیے تھا۔خواجہ آصف نے کہا کہ سیاست امکانات کا کھیل ہے، ہمارے یہاں کوئی الیکشن تنازعات کے بغیر نہیں ہوا۔لیگی رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ووٹر بڑی تعداد میں نکلے، ہوسکتا ہے ہمارے ووٹر نے آسان لیا ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں