حلیم عادل شیخ نے این اے 238 کے نتائج چینلج کردیے

— فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 238 کے نتائج سندھ ہائیکورٹ میں چینلج کردیے۔

حلیم عادل شیخ نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ فارم 45 کے مطابق حلقے میں 71 ہزار سے زائد ووٹ لیے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ فارم 47 میں نتائج کو تبدیل کر کے ایم کیو ایم کے امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا، امیدوار صادق افتخار کو 54 ہزار ووٹوں سے کامیاب قرار دیا گیا۔

حلیم عادل شیخ نے ایم کیو ایم کے امیدوار صادق افتخار کی کامیابی کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

واضح رہے کہ این اے 238 کراچی ایسٹ 4 کے تمام 292 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے صادق افتخار 54884 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔

اس نشست پر آزاد امیدوار حلیم عادل شیخ 36875 رنرز اپ رہے۔

علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد شعیب شاہین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 کا نتیجہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

شعیب شاہین نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں