الیکشن 2024 اچھے ماحول میں ہوئے، ای ایم ایس سسٹم بہترین کاوش، ڈاکٹر گڈ لک جوناتھن

فوٹو، اسکرین گریب

کامن ویلتھ وفد کے سربراہ ڈاکٹر گڈ لک جوناتھن نے کہا ہے کہ الیکشن 2024 اچھے ماحول میں ہوئے، ای ایم ایس سسٹم بہترین کاوش تھی۔

اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران ڈاکٹر گڈ لک جوناتھن نے کہا کہ ہم نے اور ہمارے نمائندوں نے 2024ء الیکشن کا مشاہدہ کیا۔ اس دوران کراچی، ملتان، حیدرآباد اور فیصل آباد کے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کی کارکردگی کو سراہتے ہیں، لوگ بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کے لیے نکلے اور نوجوانوں کی بڑی تعداد الیکشن مہم کے لیے نکلی۔

سربراہ کامن ویلتھ وفد نے کہا کہ الیکشن کے دوران اہلکاروں کی شہادت پر افسوس ہے، چند واقعات ہوئے جن میں بے قاعدگیاں نوٹ کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک بڑی پارٹی کو نشان سے محروم کیا گیا جو غیر تعلیم یافتہ ووٹر کیلئے مشکل تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹاف نے بہت پروفیشنل طریقے سے کام کیا، الیکشن کمیشن کے اسٹاف کے کام کو سراہتے ہیں۔

سربراہ کامن ویلتھ وفد نے مزید کہا کہ ای ایم ایس سسٹم بہترین کاوش تھی، ہم فائنل رپورٹ میں تمام شکایات سے متعلق بات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں