پاکستان میں خواتین ووٹرز میں اضافے کا خیر مقدم کرتے ہیں: آسٹریلیا

عام انتخابات میں خواتین ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے

آسٹریلین حکومت نے پاکستان میں خواتین ووٹرز میں اضافے کا خیرمقدم کیا ہے۔

آسٹریلین ہائی کمیشن نے پاکستانی انتخابی نتائج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ خوشحال، مستحکم وژن کے لیے کام کرنے کے منتظر ہیں۔

حکومت آسٹریلیا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بطور دیرپا شراکت دار کام کرنے کے خواہش مند ہیں، ایسے پاکستان کی حمایت کرتے ہیں جو جمہوری اصولوں پر کاربند ہے، جو انسانی حقوق اور میڈیا کی آزادی کی پاسداری اور آزادی اظہار کے وعدے پر قائم ہے۔

حکومت آسٹریلیا کے مطابق ہم نے بطور دوست پاکستان پر آزادانہ، شفاف اور قابل بھروسہ الیکشن کے لیے مسلسل زور دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئینی اور عالمی ذمہ داریوں کے مطابق انتخابی عمل کے لیے کہا ہے۔

آسٹریلین حکومت نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کو پسندیدہ امیدواروں کے چناؤ میں محدود کیا گیا، تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں