پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے مسلم لیگ (ن) کو پنجاب اور بلوچستان میں حکومت سازی سے متعلق تجویز دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت نے اتوار کو ملاقات کرنے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو وفاق، پنجاب، بلوچستان میں حکومت کیلئے مشترکہ حکمت عملی کیلئے روڈ میپ دے دیا۔
پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو تجویز دیتے ہوئے یقین دہانی کروائی ہے کہ آپ پنجاب میں حکومت بنائیں، ہم آپ کا ساتھ دیں گے، جبکہ پیپلز پارٹی کا بلوچستان میں حکومت بنانے کیلئے ن لیگ ساتھ دے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد ارکان سے دونوں جماعتوں نے الگ الگ رابطے کرنے پر اتفاق کیا ہے، دونوں جماعتوں کی جانب سے حکومت سازی پر اتفاق رائے اور مشترکہ اتحاد سے قبل میڈیا پر بیانات نہ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates