انتخابی نتائج میں تاخیر پر احتجاج فائرنگ سے محسن داوڑ زخمی ہو گئے

شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں فائرنگ سے سابق رکن اسمبلی محسن داوڑ زخمی ہو گئے۔پولیس کی جانب سے محسن داوڑ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن داوڑ کے حامی میران شاہ میں احتجاج کر رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا ہے شمالی وزیرستان میں انتخابی نتائج میں تاخیر پر احتجاج کیا جا رہا تھا ۔پولیس نے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔اس دوران فائرنگ سے محسن داوڑ شدید زخمی ہو گئے۔محسن داوڑ کو میر انشاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے محسن داوڑ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔فائرنگ سے محسن داوڑ کے کچھ ساتھی بھی زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں