نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ کا اسپتال میں کامیاب آپریشن ہو گیا۔
سرجن ڈاکٹر فرید خان داوڑ کا کہنا ہے کہ سربراہ این ڈی ایم محسن داوڑ کا کامیاب آپریشن کیا۔
انہوں نے بتایا کہ محسن داوڑ نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ محسن داوڑ کی دائیں ران سے گولی آر پار ہوئی ہے، ان سے ملاقات پر پابندی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں فائرنگ سے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ محسن داوڑ سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس کے مطابق محسن داوڑ حامیوں کے ہمراہ سیکیورٹی کیمپ کے گیٹ پر احتجاج کر رہے تھے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ انتخابی نتائج میں تاخیر پر احتجاج کیا جا رہا تھا، پولیس نے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔