اے بی ڈی ویلیئرز نے انوشکا شرما اور ویرات کوہلی سے معافی مانگ لی

جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے دوسرے بچے سے متعلق جھوٹی خبر پھیلانے پر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما سے معافی مانگ لی۔گزشتہ دنوں جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے یوٹیوب چینل پر انکشاف کیا تھا کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے اس لیے بھارتی بلے باز نے اپنی اہلیہ کو وقت دینے کیلئے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچز سے وقفہ لیا ہے۔ اس انکشاف کے بعد اے بی ڈی ویلیئرز نے شاندار یوٹرن لیتے ہوئے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اٴْن سے غلطی ہوگئی ہے، ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے دوسرے بچے کی توقع کی خبر درست نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اب اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے یوٹیوب چینل پر لائیو آکر غلط معلومات پھیلانے پر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور اٴْن کی فیملی سے معافی مانگی ہے۔اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ میرے دوست ویرات کوہلی کی ابھی تک کرکٹ میں واپسی نہیں ہوئی ہے، میں ہر ایک سے درخواست کرتا ہوں کہ ویرات کوہلی اور اٴْن کی فیملی کی پرائیوسی کا خیال رکھیں۔اٴْنہوں نے کہا کہ ہم میں سے کوئی نہیں جانتا کہ ویرات کوہلی اب تک کیوں غائب ہیں لیکن میں ہر ایک سے یہی درخواست کروں گا کہ کرکٹر کی پرائیوسی کا احترام کریں۔ ڈی ویلیئرز نے کہا کہ میں نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک بہت بڑی غلطی کردی تھی، میں نے تصدیق کیے بغیر غلط معلومات شیئر کی جس کے لیے ویرات کوہلی، اٴْن کی اہلیہ انوشکا شرما اور پوری فیملی سے معافی مانگتا ہوں۔اٴْنہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ ہم ویرات کوہلی کو بہت جلد کرکٹ کے میدان میں واپس دیکھیں گے جہاں وہ ہمیشہ کی طرح ڈھیروں رنز بنائیں گے۔ واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ میچوں سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔بی سی سی آئی نے اپنے بیان میں شائقین اور میڈیا پر زور دیا تھا کہ وہ کوہلی کے فیصلے کی وجوہات کے بارے میں قیاس آرائیاں نہ کریں اور خاندان کی رازداری کو برقرار رکھیں۔یاد رہے کہ ستمبر میں بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ انوشکا شرما اپنے دوسرے بچے کی توقع کر رہی ہے، اٴْنہیں حال ہی میں اپنے شوہر ویرات کوہلی کے ہمراہ ممبئی کی ایک میٹرنٹی کلینک میں دیکھا گیا تھا۔ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ اسٹار جوڑے کے ہاں جنوری 2021 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اٴْنہوں نے وامیکا رکھا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں