پسنی : کوسٹ گارڈ نے اونٹوں پر لدی چرس کی 75 بوریاں اسمگل کرنیکی کوشش ناکام بنا دی

پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی میں بڑی کارروائی کرتے ہئوے 12 اونٹوں پر لدی چرس سے بھری 75 بوریاں پکڑ لیں۔پسنی کے علاقے MS-2 میں اونٹوں پر لوڈ چرس لانچ اور اسپیڈ بوٹ کے ذریعے بیرون ملک اسمگل کی جا رہی تھی۔پاکستان کوسٹ گارڈز کی پٹرولنگ ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 12 اونٹ، لانچ، اسپیڈ بوٹ اور 852 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس قبضے میں لے لی۔پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 14.21 ملین ڈالر کے لگ بھگ بتائی جا رہی ہے.

واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروفِ عمل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں