میکس ویل نے روہت شرما کا ریکارڈ برابر کردیا


آسٹریلین آل راؤنڈر گلین میکس ویل نے ٹی 20 میں 5 سینچری بنانے کا ریکارڈ برابر کردیا۔

میکس ویل نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں55 گیندوں پر120 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

آسٹریلوی کھلاڑی نے بھارت کے روہت شرما کا 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سینچری کا ریکارڈ بھی برابر کیا ہے۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 34 رنز سے شکست دیدی۔

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 242 رنز کا ہدف دیا تاہم ویسٹ انڈیز کی ٹیم 9 وکٹ پر 207 رنز ہی بناسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں