نواز شریف کا مولانا فضل الرحمٰن کو ٹیلیفون

فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کو ٹیلی فون  کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال اور حکومت سازی سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔

8 فروری کے انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد کسی بھی سیاسی جماعت کو ایوان میں اتنی سادہ اکثریت حاصل نہیں کہ وہ تنہا حکومت بنا سکے۔

الیکشن کمیشن نے ویب سائٹ پر قومی اسمبلی کے 264 حلقوں کے نتائج جاری کر دیے ہیں۔

قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن 75 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی۔ آزاد امیدوار 101 نشستوں پر کامیاب ہوگئے جن میں سے 93 کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت حاصل ہے۔

پیپلز پارٹی نے 54 نشستیں جیت لیں، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 17 نشستوں پر کامیاب ہوگئی۔

مسلم لیگ ق اور جے یو آئی تین تین نشستوں پر کامیاب ہوگئی جبکہ استحکام پاکستان پارٹی نے دو اور مجلس وحدت المسلین، مسلم لیگ ضیاء اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے ایک ایک نشست جیت لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں