دو سال کوشش کے باوجود نواز شریف اکیلے دوڑے اور ہار گئے، بابراعوان

—فائل فوٹو 

رہنما پاکستان تحریکِ انصاف بابر اعوان نے کہا ہے کہ دو سال کوشش کے باوجود نواز شریف اکیلے دوڑے اور ہار گئے۔

بابراعوان نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ  آج پانچواں دن ہے ابھی تک آپریشنل ردوبدل جاری ہے اور دھاندلی کی جا رہی ہے۔

بابراعوان نے کہا ہے این اے 106 سے جو فارم 47 جاری کیے اس میں غلطیاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت اندرونی طور پر انقلاب میں مبتلا ہے، مانسہرہ میں نہ جلسہ کر سکے نہ ریلی لیکن لوگوں نے ووٹ سے اپنا فیصلہ سنا دیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو مرکز اور دو صوبوں میں حکومت کا موقع دینا چاہیے تھا، پی ٹی آئی کو مرکز اور دو صوبوں میں موقع نہ دیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں