سندھ میں پی پی حکومت بنانے جا رہی پنجاب اور بلوچستان میں اتحادی حکومت بنے گی: منظور وسان 

کراچی (این این آئی)پاکستان پیپلز  پارٹی کے سینئر  رہنما منظور  وسان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کے وزیراعظم بننے کا کوئی امکان نہیں ہے۔اپنے ایک بیان میں پی پی رہنما منظور وسان نے بتایا کہ وفاق میں کوئی بھی اکیلے حکومت نہیں بنا سکتا، اتحادی حکومت ہی بنے گی، پنجاب اور بلوچستان میں بھی اتحادی حکومت بنے گی۔انھوں نے کہا کہ پی پی سندھ میں حکومت بنانے جا رہی ہے جبکہ بلوچستان میں بھی مضبوط ہے، وفاق میں پی پی، آزاد امیدواروں یا ن لیگ سے مل کر حکومت بنا سکتی ہے۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے وزیراعظم بننے کا کوئی امکان نہیں، شہباز  شریف یا پھربلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنیں گے، جوڑ توڑ کے نتیجے میں آزاد امیدوار بھی وزیراعظم کا عہدہ حاصل کر سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) ختم ہو چکی، مستقبل میں جی ڈی اے پیپلز پارٹی میں ضم ہو جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں