ہمارے ہارنے کی اصل وجہ مہنگائی ووٹ توقعات سے کم ملے: رانا ثناء 

فیصل آباد ( سب تکرپورٹ) رہنما مسلم لیگ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ووٹ توقعات سے کم ملے، پہلی وجہ مہنگائی ہے۔ ہمارا مؤقف ہے کہ مہنگائی کے ہم ذمہ دار نہیں۔ مہنگائی، بجلی اور پٹرول کی ریٹ کی وجہ سے ہمیں توقعات کے مطابق ووٹ نہ ملے۔ مہنگائی کرنے میں ہم قصوروار نہیں لوگوں کو یہ بتانے میں سو فیصد کامیاب نہیں ہوئے۔ ٹکٹوں کے فیصلے بہت سوچ سمجھ کر کئے گئے۔ ٹکٹوں کے معاملے پر کہیں کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ فیصل آباد مزدوروں کا شہر ہے۔ مزدور طبقے کو مہنگائی سب سے زیادہ متاثر کرتی ہے۔ تحریک انصاف اور بانی پی ٹی آئی نے فتنہ فساد کے علاوہ کیا کیا؟ بانی پی ٹی آئی نے ملک کو بگاڑا ہے سنوارا نہیں۔ پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے نام فائنل نہیں اختیار نوازشریف کو دیا گیا۔ 

اپنا تبصرہ بھیجیں