پی ٹی آئی کا حافظ نعیم الرحمان کی پریس کانفرنس کا خیر مقدم


ترجمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی پریس کانفرنس کا خیر مقدم کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ الیکشن کمیشن عوام کے شفاف مینڈیٹ میں غلاظتیں گھول رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے اسی طرح عوامی مینڈیٹ کی حرمت پامال کی۔

ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ سکندر سلطان راجہ اور کمیشن اراکین فوراً مستعفی ہوں۔

واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے سندھ اسمبلی کی سیٹ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ایس 129 پر میں نہیں، پی ٹی آئی والا آزاد امیدوار جیتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مجھے خیرات کی سیٹ نہیں چاہیے، جس کا حق ہے اسے دیا جائے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو زیادہ ووٹ ملے ہیں، ہم ان کے مینڈیٹ کو قبول کرتے ہیں، ہم تحریک انصاف کی جیت کو تسلیم کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں اپنی سیٹ واپس کر رہا ہوں، میں اتنا ظرف رکھتا ہوں، میں وہ سیٹ نہیں لوں گا، اگر انہوں نے ہمیں اڑا دیا ہے تو ہمیں قوم کے دل سے نہیں نکال سکتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں