خیبرپختونخوا حکومت سازی اور صوبائی کابینہ کا حصہ بننے کے لیے جوڑ توڑ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ کامیاب آزاد امیدواروں نے اسلام آباد میں ڈیرے ڈال لیے ہیں اور بعض کامیاب امیدوار بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے تگ و دو کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بیشتر امیدواروں کی بیرسٹر گوہر اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما ظاہر شاہ طورو نے سب تک نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے لیے مشاورت جاری ہے، آج یا کل وزیراعلیٰ کا حتمی نام سامنے آجائے گا۔
ظاہر شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کا فیصلہ صرف بانی پی ٹی آئی نے کرنا ہے، بانی پی ٹی آئی نے جس کا انتخاب کیا وہ سب کو قبول ہوگا۔