لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف سے نومنتخب آزاد ارکان اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف سے ملاقات کے دوران پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 49 سیالکوٹ سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار رانا فیاض نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور لیگی قائد میاں نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔نومنتخب رکن قومی اسمبلی وسیم قادر نے بھی شہباز شریف سے ملاقات کی، وسیم قادر پہلے ہی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں. صدر ن لیگ نے پارٹی میں شمولیت پر رانا فیاض اور وسیم قادر کو خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم سب پاکستان کو خوشحال بنائیں گے اور عوام کی زندگیوں میں آسانی لائیں گے. پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ اتحاد، اتفاق اور قومی تعاون کی سوچ سے ہو سکتا ہے۔رانا فیاض اور وسیم قادر نے ملک وقوم کے لئے قائد نواز شریف اور شہباز شریف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور عوام کے مفاد میں مسلم لیگ(ن) میں شامل ہوئے ہیں۔
شہبازشریف سے نومنتخب آزاد امیدواروں کی ملاقات لیگی قیادت پراظہار اعتماد
Previous Articleالیکشن کے بعد بانی پی ٹی آئی بہت خوش ہیں علیمہ خان
Next Article ہمیں واضح مینڈیٹ نہیں ملا جس کا افسوس ہے